خان گڑھ اور روہیلانوالی میں غیرقانونی طور پر ہنڈی کا دھندہ عروج پر 


خان گڑھ (نمائندہ خصوصی )خان گڑھ اور روہیلانوالی میں چند بااثر افراد ٹریول ایجنسی اور پٹرول پمپ کی آڑ میں غیرقانونی طور پر ہنڈی کا دھندہ کافی عرصہ سے  شروع کر رکھا ہے۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ان افراد نے سعودی عرب اور دوبئی اور دیگر ملکوں میں اپنے ایجنٹ چھوڑ رکھے ہیں جن کے ذریعے رقم کی غیرقانونی ترسیل کرکے حکومتی خزانہ کو چونا لگایا جارہا ہیاہل علاقہ نے ایف آئی اے حکام سے رقم کی ترسیل کے غیرقانونی دھندے میں ملوث بااثرافراد کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن