لاہو ر ( نوائے وقت رپورٹ) افغان قومی مومنٹ کے سربراہ احمدخان نے کہا ہے کہ کابل کا استحکام ہر پشتون کی دلی خواہش ہے۔مستحکم افغانستان پاکستان کی خوشحالی کا ضامن ہے ڈیورنڈ لا ئن کے اس پار کے پشتون کابل کی استقلال کو اسلام آباد خوشحالی قرار دیتے ہیں اس لئے متحدہ پشتونستان کے پشتون کابل اور اسلام آباد کی طرف دیکھ رہے ہیں پشتونوں اور بلوچ بھائیوں کے ساتھ جغرافیائی حد حدود کا کوئی ایشو نہیں انھوں نے کہا کہ پشتون خطہ کے و سائل کو مبینہ سازش کے ذریعے تباہ کیا جا رہا ہے وسائل کی تباہی کے اصل ذمہ دار متحدہ پشتونستان کے وہ سیاسی منتخب نمائندے ہیں جو اج تک خود بھی اپنے وطن کے وساہل و مسائل سے غافل ہیں بد قسمتی سے وہ اپنے حلقہ انتخاب سے وساہل و مسائل سے بھی بے خبر ھو کر انکی تمام تر توانائی اپنے فنڈ کے حصول اور اسمیں بے تہاشا کرپشن و کمیشن ب بٹورنے کے درپے ہو کر اپنا پانچ سالہ دور گزارتے لیتے ہیں۔
کابل کا استحکام ہر پشتون کی دلی خواہش ،احمدخان
Feb 20, 2023