فورٹ عباس(نامہ نگار) فو رٹ عباس ، مروٹ اور گردو نواح میں جعلی پیروں کے آستانے فحاشی اور بے حیائی کے اڈے بن گئے ، جادو ٹونے کی آڑ میں جعلی پیروں کا فورٹ عباس مروٹ اور گردو نواح میں جگہ جگہ سر عام مکروہ دھندہ جاری ، سادہ لوح اور مجبور خواتین سے جادو ٹونے کی آڑ میں ان کی عزت نفس مجروح کرنے کا سلسلہ بھی جاری جعلی پیروں کے آستانوں پر جرائم پیشہ افراد اور بااثر سیاسی پشت پنائی کی وجہ سے پولیس جعلی پیروں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے ، جعلی پیر جادو ٹونے کی آڑ میں کئی۔ گھرانے برباد کر چکے ہیں جعلی پیروں کے آستانوں میں جرائم پیشہ غنڈوں کی آمد و رفت نے " شہریوں کے شکوک و شہبات میں اضافہ کر دیا ۔