بہاول پور(جنرل رپورٹر) مہنگائی ناتجربہ کار عمرانی ٹولے کاتحفہ ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت موجودہ معاشی ابترصورت حال ملک کو اقتصادی طور پر سنوارنے کے لئے کام کررہی ہے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ بہاول پورکی ضلعی صدر وسابق ایم این اے بیگم پروین مسعودبھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی تباہ کن پالیسیوں نے سارانظام ابترکرکے رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ ، ملائشیا، انڈونیشیا ، جنوبی کوریا اور انڈیا کی مثالیں موجود ہیں جہاں ابترصورت حال سیاسی استحکام ہو تو یہ ہدف حاصل کرنا مشکل نہیں1980 میں انڈیا کی معاشی صورتحال ہماری موجودہ حالت سے زیادہ خراب تھی مگر انہوں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر ترقی کی راہ پر ڈال دیا کیونکہ وہاں کوئی سیاسی انجینئر اور ان کا لے پالک ملک میں انتشار نہیں پھیلا رہا تھا۔پاکستان بھی اس مشکل سے جلد نکل آئے گا۔