خان پور بگاشیر، چوک منڈا (خبرنگار، نامہ نگار) جامع مسجد مدینہ کی کمیٹی ممبران اﷲبخش ، شفیع محمد ، آصف پرویز، بشیر احمد ، مظہر حسین ولد گانموں ، محمد عبد اللّٰہ اور محمد شاہد خان خادم حسین نے کہا کہ جامع مسجد مدینہ کے نام پر چندہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے بعض لوگوں نے بوگس کاغذات تیار کرکے کمیٹی بنا رکھی ہے ۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ، ڈی پی او مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی کمیٹی کے ممبران کے خلاف کاروائی کی جائے، تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔