دریائے سندھ کے دائیں کنارے امرود کے باغات سے مشہور ایک لاکھ سے زائد آباد کا شہر نوڈیرو میں سوشل ایکٹویسٹ خالد حسین کوری کی کوششوں سے سرتیوں سکھیا سینٹر کا قیام جنوری 2023 میں شہرکی معروف کالونی احمد شاہ کالونی میں رکھا گیا، جس میں اس وقت 50 سے زائد مستحق بچیاں اور خواتین مفت تعلیم کے ساتھ مفت ہنر مندی کا کام سکھ کر مستفید ہورہی ہیں ، سرتیوں سکھیا سینٹر اپنی مدد آپ کے تحت شہیدوں کے شہر نوڈیرو میں بیروزگار اور تعلیم سے محروم بچیوں کے لئے ایک روزگار کی کرن ثابت ہو رہی ہیں،شروعاتی تعلیم کے ساتھ سرتیوں سکھیا سینٹر ثقافتی ہنر کے کام کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہورہا ہے، جس کے قیام سے علاقہ مکین انتہائی خوشی اور خوش نصیبی محسوس کر رہے ہیں ،سینٹر میں سندھ کے ثقافت رلہی اور کڑائی کے ساتھ سلائی کے اعلیٰ ڈیزائننگ کے کام کو خوبصورتی کے ساتھ کام میں مہارت حاصل کرنے کے لیئے تجربہ کار فی میل ٹیچرز کی خدمات حاصل کی جارہی ہے، تھوڑے عرصہ میں بہت زیادہ مقبول ہونے والا سرتیوں سکھیا سینٹر کی جانب بچیوں اور بڑی عمر کی عورتوں کی آمد رفت تیزی سے جاری ہے،اس حوالے سے سینٹر کے آنر خالد حسین کوری نے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرتیوں سکھیا سینٹر پر ہنری تربیت میں جدت لانے کے لیئے انڈس ویلی سولائزیشن کے قدیمی ہنر کو مختلف ممالک کے ثقافتی امبرائڈری کا کراس میچ جسکو ہم یہ بھی کہ سکتے ہیں کے کراس کانٹینٹل کلچر کو متعارف کرانے کی بھرپور کوشش کی جارہے،ہمارہ مقصد یہ ہے کہ ہمارے علاقہ کی خواتین اور بچیاں جن کی پہنچ بڑے بڑے تعلیمی سینٹر یا ہنری سینٹر تک نہیں پہنچتی ان کی حوصلا افزائی کےلئے اپنی مدد آپ کے تحت اس سینٹر کا قیام کیا ہے،جس میں الحمد اللہ تھوڑے عرصہ میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں ہماری سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اس علاقہ کی بچیاں اور عمردارزہ عورتوں کا اس سینٹر میں تیزی سے آکر کام کو تیزی سے ترجیحات کے ساتھ سیکھ جانا ہے، یہ ہمارے لیئے باعث فخر ہے، ہمارے ادارے کی بہتری کے لیئے میں میڈیا کے توسط سے مخیر افراد سے اپیل کرتا ہوں کے وہ بھی اس کار خیر میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ اس علاقہ کی مستحق بچیاں اور عورتوں کےلئے کچھ بہتر ہوسکے۔
نوڈیرو :سوشل ایکٹویسٹ کی کاوشیں: 50 سے زائد مستحق بچیاں ،خواتین ہنر مندی کے کام سے مستفید
Feb 20, 2023