میاں چنوں ( خبر نگار) انجمن سید الکونین کے زیر اہتما م معرا ج مصطفی تقریب شا ہی مرکزی جامع مسجد نشتر رو ڈ میں زیر صدارت محمد شاہد مرزا زیر نگرانی قاری غلام قادر قادری حسن ر ضا قادری منعقد ہوئی ۔ مہمان خصو صی ملک محمد شکیل تھے نقابت کے فرائض الحاج فاروق احمدتسنیم نے ادا کئے ۔بار گا ہ رسالت ماب میں گلہائے عقیدت ملک محمد ہاشم ارشد سیف الر حمن قیصر علی کے علاوہ دیگر نعت نے پیش کئے۔مولانا محمد شاہ جہاں سعیدی نے کہا کہ معراج کا واقعہ پوری انسانی تاریخ کا ایک ایسا عظیم مبارک اور بے نظیر معجزہ ہے جس کی مثال تاریخ پیش کرنے سے قاصر ہے خالق کائنات نے اپنے محبوب کو دعوت دے کر اپنا مہمان بنانے کا وہ شر ف عظیم عطا فر مایا جو نہ کسی انسان کو کبھی حاصل ہوا ہے نا کسی مقر ب ترین فرشتے کو۔