میاں چنوں (خبر نگار) ڈاکٹر عثمان ضیا چوہدری ڈی سی آئی آر ایم این سی ایچ خانیوال کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل حل کرنے کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا چوہدری محمد سلیم ، حازق چوہدری اور چوہدری عرفان عالم کی گفتگو انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عثمان ضیا چویدری ڈی سی آئی آر ایم این سی ایچ خانیوال نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیڈی ہیلتھ سپروایزر کا 25فیصد الاؤنس کا لیٹر جاری کر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹنٹ آفس کو بھی بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ فروری کی لیڈی ہیلتھ سپروایزر کی تنخواہیں 25فیصد الاؤنس کے ساتھ ملیں گیں۔اور اس کے ساتھ ساتھ بقایا جات کا لیٹر بھی جاری کیا گیا ہے لیڈی ہیلتھ سپروائزر بہت محنت اور ایمانداری سے اپنا کام سر انجام دیتی ہیں۔