گیلے وال ( نامہ نگار ) یوم والدین اور نتائج کی تقریب کا انعقا د کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے نذیر خان بلوچ ،چوہدری نور محمد مئیو ،ملک فرازالرحمن ،محبوب خان بلوچ ،جہانزیب طلعت نے شرکت کی اس موقع پر سبق آموز خاکوں ،تقاریر میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات کو انعامات سے نوازاگیا جبکہ سالانہ امتحانی نتائج میں پہلی تین پوزیشن ہولڈر طلباء میں میڈل ا ور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل شاہد عمر کھوکھر نے کہا بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں کتابوں سے دوستی اور علم سے پیار ترقی اور کامیابی کا واحد زینہ ہے اس موقع پر سابقہ ایم پی اے نذیر خان بلوچ کا کہنا تھا سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اداروں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ اس موقع پر انجمن تاجران گیلے وال کے صدر چوہدری نور محمد مئیو نے خواتین کی تعلیم اور اسکی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کامیاب معاشرے میں تعلیم یافتہ اور ہنر مند خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے اس موقع پر ملک فرازالرحمن نے کہا تعلیم اندھیروں کو ختم کرنے اور جہالت کو دور کرنے اور روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا دریں اثناء سابقہ چئیرمین محبوب خان بلوچ نے سکول ہذا کی بہترین کارکردگی پر اساتذہ اور سٹوڈنٹس کو اعلی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ملک نادر کھوکھر ،رانا افضل نون ،حاجی فاروق خلجی ،چوہدری شریف ،حاجی سعید احمد ،چوہدری شمشیر ،انجینئراسامہ عمر کھوکھر سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔