حیدرآباد(بیورو رپورٹ)ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،تھانہ اے سیکشن ڈی ایس پی لطیف آباد و ایس ایچ او کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ مخفی اطلاع پر یونٹ نمبر12لطیف آباد کے قریب جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 2 جواریوں کو جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کرلیا ،دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار جواریوں میں ہاشم میمن ،محمد عارف شاہ شامل ہیں گرفتار و مفرور ملزمان کے قبضے سے7,00روپے کیش و تاش کے پتے برآمد ہوئے گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات وکرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے،اے سیکشن پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف جواء آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیے۔ فورٹ پولیس
کی کاروائی اسٹریٹ کرمنلز سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ وشراب برآمد،ڈی ایس پی و سب انسپکٹرکی اپنے اسٹاف کے ہمراہ مخفی اطلاع پر مختلف مقامات پر کاروائیوں کے دوران3ملزمان کو اسلحہ و شراب سمیت گرفتار کرلیا گیا قلعہ گرانڈ کے قریب چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے2 اسٹریٹ کرمنلز محمد حذیفہ خان و حسنین مغل کو گرفتار کرلیا، دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد ہوئی باچا خان چوک کے قریب سے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش للت کمار کو منشیات فروخت کرتے ہوئے 8 عدد شراب کی بوتلوں برآمد کر لیں گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ و حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے ۔دوسری جانب ہوسڑی تھانے کی حد ٹنڈوحیدر شیخ بھرکیو روڈ روڑا پولیا پولیس پوسٹ کے نزدیک مرزا باغ کے مقام پر نامعلوم تین مسلح افراد نے ریٹائرڈ صوبیدار محمد حسن پنل جانوری سے موٹرسائیکل چھینے کی کوشش کی مزاحمت کرنے پر ٹانگ میں دو گولیاں مار کر نقد رقم قیمتی سامان چھین کر ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہوسڑی پولیس کا متاثرہ شخص کو ہماری تھانے حد کی نہ ہونے کا جواز بناکرمیڈیکل لیٹر دینے سے انکار زخمی شخص کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بغیر میڈیکل لیٹر کے سول اسپتال منتقل کردیا۔،واضح رہے کہ ہوسڑی تھانے کی حد ٹنڈوحیدر شیخ بھرکیو روڈ روڑا پولیا پولیس پوسٹ مرزا باغ ڈاکووں آماجگاہ بن گئی ہے،آئے روز لوگوں سے ڈکیتی لوٹ مار کے واقعات رونما ہورہے ہیں لیکن انتظامیہ نوٹس لینے کو تیار نہیں ہے شہریوں نے آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی حیدرآباد ،ایس ایس پی حیدرآباد سے فوری نوٹس لیکر ناکارہ روڑا پولیس پوسٹ و ہوسڑی شاخ پولیس پوسٹ کو بحال کرکے پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر ایس ایس پی آفس حیدرآباد کے سامنے احتجاج کیا جائیگا۔