جہانیاں ( نمائندہ نوائے وقت )چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار ورکن قومی اسمبلی جہانیاں چوہدری افتخار نذیر، سابق رکن صوبائی اسمبلی جہانیاں حاجی عطاء الرحمن نے نئے ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حامد سندھو سے ملاقات کی تعمیر وترقی کے جاری منصوبوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا اور جہانیاں خانیوال میں آٹا کی قلت کے حوالے تبادلہ خیال ہوا، چوہدری افتخار نذیر نے ضلع میں غریب عوام کے لئے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا، ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حامد سندھو نے ضلع خانیوال جہانیاں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کی یقین دھانی کروائی،اس موقع پر جام اعجاز سٹھار،چوہدری وحید سردار سندھو،چوہدری فیصل شہزاد آرائیں،ملک ریاست علی،مہر افضل دوانہ،راؤ نعمت اللہ،محمد آصف خٹک،معین سیالوی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداواراور سابق رکن اسمبلی کی ڈی سی خانیوال سے ملاقات‘ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
Feb 20, 2023