ٹاٹیپور( نامہ نگار) ٹاٹیپور کے سیاسی و سماجی شخصیات نے میاں مجاہد حسین لنگاہ چوہدری مبارک علی نے نوائے وقت سروے میں کہا کہ منی بجٹ میں 170ارب روپے کے ٹیکس لگا کر عوام کو زندہ درگور کردیا ہے حکومت نے آسان راستہ نکالتے ہوئے ہر چیز کا بوجھ عوام پر ڈال دیا ڈاکٹر محمد وحید قادری‘ ملک محمد وسیم دھمرایا‘ ملک محمد شفیع دھرالہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اطلاق سے بھی مہنگائی دو گنا بڑھے گی۔ مہر ضمیر حسین سنڈھل مہر آصف سنڈھل ملک اکرم دھمرایا ملک یوسف دھمرایا نے کہا کہ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں آٹا ملتا ہے اور نہ ہی غریب بندہ باآسانی دو وقت کی روٹی کھا سکتا ہے مہر عبد الجبار ویہلن ملک شہزاد سنی دھرالہ حافظ نذر حسین سنڈھل ملک غلام شبیر دھرالہ حافظ جمشید حیدر بھٹہ‘حاجی عمران ظفر دھرالہ اکبر گجر حاجی مکی بھٹی نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں حکومت عوام کو ریلیف دے۔