وہاڑی(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن وہاڑی کے رہنما آصف خان پہوڑ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کسی جیل بھرو تحریک کی ضرورت نہیں، آپ اپنے خلاف کیسز کا سامنا کریں جیلیں خود سے ہی بھر جائیں گی مسلم لیگ (ن) پارٹی کی قیادت کو جیلوں میں رکھا گیا، آپ کو حقائق یاد نہیں ہے لیکن پوری قوم جانتی ہے کہ آپ نے کس طرح سیاسی مقدمات کی منڈی لگائی تھی رہمنا پاکستان مسلم لیگ ن وہاڑی آصف خان پہوڑ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئی سیاسی گرفتاری نہیں ہے،اگر سیاسی گرفتاری کرنی ہوتی تو خان صاحب کی طرح تو اپوزیشن کے پہلے دو بینچ، سب اس وقت جیلوں میں ہوتے،عمران خان کو معیشت کی تباہی، مہنگائی اپنی نالائقی اور کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔
عمران خان کو معیشت کی تباہی کا حساب دینا ہو گا: آصف خان
Feb 20, 2023