سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹایا نہ گیا تو عوام سڑکوں پر ہونگے: مرزا ارشد

ملتان (نیوز رپورٹر) سنی تحریک ملتان کے زیر اہتمام سالانہ جلسہ معراجِ مصطفیٰؐ جامع مسجد جنازہ گاہ لوہا مارکیٹ منعقد ہوا جس کی صدارت رکن مرکزی رابطہ کمیٹی و صوبائی سینئر نائب صدر پنجاب سنی تحریک مرزا محمدارشدالقادری نے کی مہمانِ خصوصی مولانامحمدایوب مغل نورانی تھے ، مفتی محمد آصف اقبال رضوی ، علامہ قاری رمضان عطاری،علامہ سعیداخترقادری،علامہ طاہررضاقادری،علامہ فیاض صابری،علامہ حامدرضانے خطابات میں معجزہ معراج النبی  پرروشنی ڈالی۔  ثناء خوانانِ مصطفیٰؐ غلام شبیرعطاری،ندیم مغل عطاری،احسان علوی، کامران چشتی، سلیم حامدی، واجدعلی سعید، شوکت سعیدی، عمران انصاری، ریاض پہلوان، حافظ احمدعبیدعطاری، نے بارگاہِ رسالت میں نعت خوانی کی۔ مرزاارشدالقادری نے کہا سوشل میڈیا، فیس بک پرحضورؐ، سیدہ پاک عائشہ ؓ، سیدہ پاک خاتونِ جنت فاطمۃ الزہرؓکی شان میں گستاخیاں ناقابلِ دیدوناقابلِ شنید ہیں گستاخان بلاگرز تک رسائی حاصل کرنا اورانہیں قانون کے دائرے میں لانا سکیورٹی اداروں کا کام ہے ابھی تک بلاگرز کی آئی ڈیز چلنے کا مطلب صاف ہے کہ ادارے کتنے مستعدہیں اگر اداروں نے جلدازجلدکارروائی نہ کی توپورے پاکستان میں عوام کاسمندر بہت جلدسڑکوں پر ہو گا ۔ انتظامیہ مسجدحافظ مبارک، حاجی طالب انصاری، حاجی شفیع، چاچااویس سکندر، مرزایونس، دانش ارشد و لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن