کراچی (کامرس رپورٹر) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران کاٹن جنرز کی جانب سے گھبراہٹ بھری فروخت کی نسبت ٹیکسٹائل اسپنرز کی جانب سے محتاط خریداری کی وجہ سے روئی کے بھاؤ میں فی من 1500 تا 2000 روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کے دوران ڈالر کی اونچی اڑان اور L/C کے مسائل کے سبب ٹیکسٹائل اسپنرز نے مقامی روئی خریدنے میں دلچسپی بڑھادی تھی جس کے باعث روئی کے بھا ؤمیں اضافہ ہوکر نسبتا اچھی روئی کا بھاؤ فی من 23000روپے اور اوسط کوالٹی کی روئی21,000روپے اور ہلکی کوالٹی کی روئی تقریبا20,000روپے تک فروخت ہوئی جو فی الحال18,000تا20,500 روپے چل رہی ہے لیکن زیرتبصرہ ہفتے کے دوران آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کرنے کے لیے حکومت نے کڑے اقدامات اٹھائے ہوئے منی بجٹ جاری کیا اور توانائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، GST ۔17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کردی گئی اور زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں بشمول ٹیکسٹائل سیکٹر کی توانائی کی رعایت ختم کرنے کی وجہ سے اور ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا ہونے کی وجہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر دوبارہ بحرانی کیفیت میں مبتلا ہو گیا دوسری جانب بینک کی شرح سود 17 فیصد سے بڑھا کر تقریبا 20 فیصد کرنے کی گردشی خبروں نے بحران میں مزید اضافہ کردیا ہے دوسری جانب یوکرین اور روس کے درمیان بڑھتا ہوا تنازعہ دنیا بھر میں Recession میں اضافہ کر رہا ہے۔دریں اثنا صوبہ سندھ کے ذریں علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کئی پوکیٹس میں کپاس کی جزوی بوائی شروع ہوچکی ہے۔ ڈیگری، بدین اور گارو، سجاول وغیرہ کے کپاس کے ذمینداروں سے ہونے والی گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ان کے گردونواح علاقوں سا کرو، ڈیگری کے کچھ علاقوں اور مٹیاری وغیرہ میں کپاس کی کاشت شروع ہوگئی ہے فی الحال فصل کا آغاز تسلی بخش بتایا جاتا ہے۔دوسری جانب امریکہ میں ڈالر مضبوط ہونے کی وجہ سے نیویارک کاٹن کے وعدے کے بھا =میں فی پانڈ تقریبا 5 امریکن سینٹ کی کمی واقع ہوئی۔صوبہ سندھ میں روئی کا بھا فی من18,000تا20,500روپے پھٹی کا بھا ؤفی 40 کلو 6,500تا9,700روپے رہا۔ صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ 18,000تا20,500روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو7,000تا10,200روپے رہا۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من2,000روپے کی کمی کر کے اسپاٹ ریٹ فی من19,800روپے کے بھا ؤپر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا نیویارک کاٹن کے وعدے کے بھاؤ میں تقریبا 5 امریکن سینٹ کی کمی واقع ہوئی۔ USDA کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 23-2022 کیلئے 2 لاکھ 16 ہزار 900 گانٹھوں کی فروخت ہوئی جو گزشتہ ہفتہ کے نسبت 18 فیصد کم ہے۔