پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے  کے باوجود آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ناخوش

Feb 20, 2023


کراچی(کامرس رپورٹر)ملک میں کام کرنے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے باوجود ناخوش ہیں۔ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی خرید فراخت سے وابستی کمپنیو کی نمائندہ تنظیم آئل کمپنیز ایڈوایزری کونسل (او سی اے سی)نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اعتراض کرتے ہوئے وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین اوگرا کو ایک خط لکھا ہے۔خط کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا لیکن ایک سال سے پیٹرولیم مصنوعات کی اصل قیمت مقرر نہیں کی جا رہی۔ جس کی وجہ سے آئل مارکٹنگ کمپنیوں کو 35 ارب 88 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مقف ہے کہ ابھی بھی طے شدہ پرائسنگ فارمولا پر مکمل عمل نہیں کیا جا رہا۔ حکومت مالی بحران سے نکالنے کیلئے فوری تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس منعقد کرے۔

مزیدخبریں