میہڑ+ٹھارو شاہ (نامہ نگار+ بیورو رپورٹ)میہڑ میں پیٹرول کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کیخلاف رکشہ یونین پی ٹی آئی اور سول سوسائٹی کا جلوس اور دھرنا ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ملک میں پیٹرول کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور بڑھتی مہنگائی کیخلاف میہڑ میں دعا بیٹو چوک سے پی ٹی آئی اور سول سوسائٹی کی طرف سے نیاز علی برڑو۔محمد ایوب کہوسو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ نکالا گیا۔ مظاہرین مین روڈ سے گشت کرکے گھنٹا گھر چوک پر دہرنا لگایا۔ مظاہرین نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ مہنگائی ختم کرو۔ پیٹرول کی قیمت کم کرو۔ جینو دو جینے دو کے زوردار نعرے لگاتے رہے۔بعد میں مقرین نے کہا کہ موجودہ پی ڈی ایم کی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔ غریبوں کا جینا حرام کر دیا ہے۔ غریب مزدور اور دیہاڑی دار مشکلات میں پڑ گئے ہیں۔ مہنگائی کم کرکے عوام کو ریلیف دو بعد میں ایک گھنٹے کے بعد احجاج ختم کیا گیا۔ٹھارو شاہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ٹھاروشاہ ایکشن کمیٹی کا عوامی پریس کلب ٹھاروشاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے موٹر سائیکل کا علامتی جنازہ جنازہ نکال کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا موٹر سائیکل کو کندھوں پر اٹھا کر حکومت کے خلاف مظاہرین کی شدید نعرے بازی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ۔اس موقع پر مظاہرین شاہنواز اجن، حاجی امجد خانزادہ، محمد رضوان خانزادہ، بابو رمضان، فیصل رفیق خانزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا کہ اب اتنے پیسے نہیں کہ موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوا کر کام کاج پر جائیں آٹا چینی دالیں اور اشیا خوردونوش کی قیمتیں پہلے ہی قوت خرید سے باہر ہیں پٹرول مہنگا ہونے سے ضرورت استعمال کی اشیا مزید مہنگی ہو جائیں گی ۔