پڈعیدن ،پولیس سرپرستی میں جوئے کے اڈے کھل گئے

Feb 20, 2023


پڈعیدن( نامہ نگار ) پڈعیدن میں مبینہ پولیس کی سرپرستی میں جوئے کے اڈے۔ منشیات اور آکڑا پرچی کے کاروبار کیخلاف سینکڑوں شہری۔صحافی اور سول سوسائٹی کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے احتجاجی مظاہرہ پڈعیدن تھانہ کے سامنے دھرنا۔تفصیلات کے مطابق پڈعیدن مبینہ  پولیس سرپرستی میں قائم جوئے۔آکڑا پرچی  منشیات کے اڈوں اور بڑھتی ہوئی بد امنی پرپولیس  کے خلاف سینکڑوں شہری، تاجر،صحافی اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس اسٹیشن کے گیٹ کے سامنے دھرنا دیا مظاہرین نے پڈعیدن پولیس کے خلاف سخت نعریبازی بھی کی۔ دھرنا سے سینئر صحافی نیشنل پریس کلب نوشہرو فیروز کے صدر ایم ظفر تگڑ،سماجی رہنما سچل راجپر، ساجد راجپر،عمر فاروق آرائیں، محمد سلیم سومرو، سلام سومرو،محمد شکیل آرائیں، شاہد عظیمی، وقار ابراہیم راجپر اور حیدر پلھ  نے کہاکہ پڈعیدن میں پولیس کی سرپرستی میں جوا۔منشیات اور  آکڑا پرچی کا کاروبار عروج پر ہے منشیات اور آکڑے نے نوجوان نسل کو تباہ وبرباد کردیاہے۔ پولیس اسٹیشن کے قریب منشیات کے اڈے قائم۔اور پولیس منتھلی لیکر یہ مکروح دھندہ کرتی ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان۔ آئی جی پولیس سندھ۔ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور ssp نوشہرو فیروز سے مطالبہ کیا ہے کہ پڈعیدن سے جوا۔ آکڑہ پرچی۔ منشیات کا خاتمہ کیا جائے ایماندار پولیس آفیسر مقرر کیاجائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں