گولارچی (نامہ نگار) بلوچستان کے سردار کے خلاف ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، سردار عبدالرحمن کتھران کیخلاف نعرے درج تھے، اس موقع پر احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنیوالے آل پاکستان مری اتحاد کے رہنما عبداللہ مری،نور احمد مری،حاجی جمع خان مری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار عبدالرحمن کتھران کی مبینہ نجی جیل میں گزشتہ 4 سالوں سے مری برادری کے خان محمد مری سمیت فیملی کے 7 افراد کو مبینہ طور پر قید کیا ہوا ہے بلوچستان کے سرداری نظام کے سبب ہم عذاب میں مبتلا ہیں 4 سال ہونے کو ہیں کہ نا حق نجی جیل میں قید ہیں کوئی سننے والا نہیں ہے ہم اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری ہمارے مری برادری کے تمام افراد کو مبینہ نجی جیل سے رہا کروایا جائے بصورت دیگر احتجاجی مظاہرے کا سلسلہ وسیع کریں گے۔
بلوچستان کے سردار کے خلاف مری برادری کا پریس کلب پر احتجاج
Feb 20, 2023