گھریلوتکرار ، ماموں  نے بھانجا کو قتل کردیا


سکرنڈ(رپورٹ اعظم راول) سکرنڈ میںگھریلو رنجش کی وجہ سے  ماموں نے بھانجا کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عمرانی برادری سے تعلق رکھنے والے ماموں بھانجے کا پرانا گھریلو تکرار چل رہا تھا جس کی وجہ سے کئی بار جھگڑا ہو چکا تھا آج ہونے والا تکرار طول پکڑ گیا جس کی وجہ سے ماموں نے مبینہ طور پر پسٹل کے فائر کیے جس سے 38سالہ بھانجا نصیر عمرانی 9گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا زخمی کو ہمدرد فری ایمبولینس کے ذریعے نوابشاہ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا جب میت گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن