مہنگائی ، غربت سے تنگ لوگ خودکشیاں کررہے ہیں، سماجی رہنما محمود سومرو 


ڑی شاھ کریم(نامہ نگار)ملک میں روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا جنجال کردیا۔ تفصیلات کے مطابق روزانہ بڑھتی مہنگائی کے خلاف علاقے کے دلیر سماجی رہنما محمود سومرو،پی ٹی آئی رہنما عبدالعزیز کپری، احسان انصاری، غلام قادر بھچو کی قیادت میں پی ڈی ایم حکومت کے خلاف درجنوں افراد روڈوں پر نکل آئے اور بلڑی شاھ کریم سجاول روڈ دتہ واہ پر احتجاجی مارچ کرکے دھرنا دیکر روڈ بلاک کرکے پی ڈی ایم سرکار اور منتخب سیاسی نمائندوں کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔دھرنیکی وجہ سے روڈ کے دونوں جانب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔اس موقع پر سماجی راہنما محمود سومرو، عبدالعزیز کپری، احسان انصاری، عبدالقادر بھچو نے کہا کہ حکمرانوں کو کرسی پیاری ہے روزانہ بڑھتی مہنگائی کے طوفان نے غریب مسکینوں کی زندگیاں زہر کردی ہیں۔غریب آٹے کے لئے ترس رہے ہیں لوگ غربت سے تنگ آکر خودکشیاں کرہے ہیں مگر حکمراں عیاشیوں میں مصروف ہیں۔غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ایک طرف مہنگائی کا طوفان دوسری طرف منشیات کی کھلے عام فروخت نوجوانوں کو تباہ کررہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ضروریات زندگی کی اشیائ￿  پر کنٹرول کرکے مہنگائی فوراً ختم کرے ورنہ عوامی احتجاج ان حکمرانوں کا گھیرائوں کرکے ایوانوں سے باہر  نکال دینگے۔بعد ازاں مظاہرین نے پی ڈیم ایم راہنمائوں کے خلاف سخت نعرے کرکے پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن