ککنری میں اقلیتی برادری کی اجتماعی شادیاں 

Feb 20, 2023


نری(      نامہ نگار )کنری میں پہلی بار اقلیتی برادری کی اجتماعی شادیوں کی ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں سندھ بھر سے اقلیتی برادری کے افراد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق کنری کی تاریخ میں پہلی بار الفتح ہال کنری میں ہندو ویلفیئر پنچائت کنری کے زیر اہتمام 20 غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی کی ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا، مرد وخواتین سمیت سندھ بھر سے ہندو برادری کی تنظیموں کے سرکردہ رہنماؤں،منتخب بلدیاتی نمائندوں اور خصوصا" مسلمانوں نے شرکت کرکے ان سے یکجہتی کا اظہار کیا، تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے صوبائی وزرا  نواب تیمور تالپور،گیان چند ایسرانی،چھور کینٹ کے میجر خرم،سابق سینیٹر اشوک کمار رتنانی تھے،ہندو پنچائت ویلفیئر کنری کے صدر سیٹھ سسپالداس مہیشوری اور سیٹھ نند لال پریمی، ڈاکٹر پرکاش مہشوری نے آنے والے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا اس موقع پر شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے، تقریب میں ہندو پنڈت نے اپنی مذہبی رسومات کے مطابق دلہا اور دلہن کو چنوری کے چار چار پھیرے لگوائے دلہاوں نے دلہنوں کے مانگ میں سندور بھرے اور ان کو منگل سوتر پہنائے۔تقریب سے وزرا نواب تیمور تالپور،گیان چند ایسرانی نے اپنے خطاب میں شادی شدہ جوڑوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اجتماعی شادیوں کے اس عمل کو سراہتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے فی جوڑے کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے ہمیشہ اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے ہدایات دیں ان کی ہدایت پر سندھ حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمیشہ اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ سندھ میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے، اقلیتوں نے ہمیشہ پی پی پی کی حمایت کی ہے انہوں نے مذید کہا کہ سندھ حکومت نے مندروں اور شمشان گھاٹ کی تعمیر ومرمت کیلئے اقدامات اٹھائے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے اس موقع صوبائی وزرائ￿ ،سابق سینیٹر اور میجر خرم نے اس خوشی کے موقع پر دلہنوں کے سروں پر ہاتھ رکھ کر ان کو دعائیں دیں اور ان کو تحائف دیئے،بعد ازاں کنری کے کرشنا مندر میں ہندو پنچائت ویلفیئر کی جانب سے دلہنوں کو جہیز کا سامان دیا گیا،اس موقع پر دلہا اور دلہنوں کے والدین اور عزیز واقارب نے تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے ہندو پنچائت کے اس اقدام پر  خوشی کا اظہار کیا ان کو دعائیں دیں اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

مزیدخبریں