حیدرآباد پولیس کا چھاپہ، 6 ملزمان گرفتار، شراب، منشیات برآمد


حیدرآباد(بیورو رپورٹ) حیدرآباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،تھانہ اے سیکشن ڈی ایس پی لطیف آباد و ایس ایچ اوکی اپنے اسٹاف کے ہمراہ مخفی اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مجنو ملاح کو گرفتار کرلیا گیاگرفتار منشیات فروش کے قبضے سے1 کلو 310 گرام چرس برآمد ہوئی،ابتدائی تفتیش کے نتیجے میں زیر حراست ملزم نے اپنا تعلق منشیات فروش گینگ سے ظاہر کیا گرفتار ملزم کے متعلق مزید معلومات و کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے،اے سیکشن پولیس نے گرفتار منشیات فروش کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔ ہٹڑی پولیس کی کاروائیوں کے دوران 5 ملزمان گرفتار، کچی شراب برآمد ڈی ایس پی و سب انسپیکٹرکی اپنے اسٹاف کے ہمراہ مخفی اطلاع پر کاروائیاں کرتے ہوئے5 ملزمان کو کچی شراب فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا،علی آباد کالونی کے قریب سے محمد شعیب و خدا بخش لاشاری کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،چانگ موڑ کے قریب سے ریحان علی مگسی، محمد علی و غلام مصطفی کو گرفتار کرلیا ،جبکہ ملزمان کا ساتھی موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا گرفتار و مفرور ملزمان کے قبضے سے 40لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی، ہٹڑی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے۔

ای پیپر دی نیشن