بدترین مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ،عبداللطیف شیخ


حیدرآباد(بیورو رپورٹ) بدترین مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا،پیٹرولیم مصنوعات مہنگا ہونے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں، صارفین سے روٹی کا نوالہ چھین لیا گیا،اس سے بڑا ظلم کیاہوگا۔ان خیالات کا اظہارکنزیومرز ایسو سی ایشن آف پاکستان حیدرآباد ڈویژن کے چئیرمین مختیار احمد خان نے ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندے جن میں بھائی خان کے صدر عبداللطیف شیخ،یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی سید فہیم الدین۔یوتھ ویلفیئر کے مرکزی چیئرمین محمد یاسین آرائیں،تاجران سندھ کے چیئرمین صلاح الدین غوری، حیدر آباد سماجی اتحاد کے چیئرمین سجاد احمد خان،محمد رفیق راجپوت، یوسی چیئرمین اظہر شیخ، محمد اسماعیل شیخ، حاجی کو ثر سلاوٹ،سید فرحان علی کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حکمرانوں کو عوام پر ترس نہیں آتا لوگ اپنے بچوں کے دودھ، مریض اپنی ادویات نہیں خرید پارہے،98 فیصد عوام کی بات کرنے والے تاریخ کی بدترین مہنگائی پر خاموش ہیں جو کہ سوالیہ نشان ہے،مصنوعی مہنگائی نے صارفین کا جینا محال کردیا ہے،مصنوعی مہنگائی روکنے والے اداروں کی خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے، دوسری جانب  تاجر حضرات بھی من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں جس سے بھی صارفین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اندھیرنگری کا ماحول بنا ہوا ہے،حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے زرعی ملک ہونے باوجود صارفین کو آٹا نہیں مل رہا،آٹے کے حصول کے لئے اموات بھی ہورہی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن