میرپورخاص(بیورورپورٹ)گلستان معذورین میرپور خاص وہیل چیئر باسکٹ بال کی ٹیم نے پہلے آئی ٹیکنولوجی اوپن گیمز 2023 جیت کر اپنے نام کرلی، یہ مقابلے 16 فروری سے 18 فروری 2023 تک سچل رینجرز اسپورٹس کمپلیکس اور رینجرز اسکول کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد ہوئے اس میگا اسپورٹس میں پاکستان بھر سے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا میرپور خاص سے گلستان معزورین باسکٹ بال کی سربراہی صدر قمر الدین ملک نے کی جبکہ کوچ عبدالغنی اور مینیجر ملک محمد اقبال تھے دیگر کھلاڑیوں میں صلاح الدین، فیصل بروہی، مظہر علی، جمعہ خان، نوید علی، محمد عرفان اور جیرام شامل تھے میرپورخاص کی جانب سے مظہر علی، صلاح الدین، فیصل بروہی اور جمعہ خان نے اچھا کھیل پیش کیا اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اختتامی تقریب سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی اقبال میمن تھے قمرالدین ملک نے کمشنر کراچی سے ونر ٹرافی، کیش پرائیز اور دیگر کھلاڑیوں نے میڈل حاصل کئے دریں اثناء ادارہ گلستان معذورین کے سرپرست آفاق احمد خان، نائب صدر حفیظ سرھیو، جنرل سیکریٹری علی نواز سرھیو، میرپورخاص کے اسپورٹس آرگنائزرز عبدالسلیم خان، امام بلوچ، رضی انصار نوشاد بدر اور امجد سومرو نے گلستان معذورین کی باسکٹ بال ٹیم کو کراچی میں پہلی آئی ٹیکنالوجی گیمز میں کامیابی حاصل کرنے اور میرپورخاص کا نام روشن کرنے پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ جس طرح ان معذور باہمت کھلاڑیوں نے میرپورخاص کا نام روشن کیا ہے انہیں ایوارڈ سے نوازا جائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
معذور باہمت کھلاڑیوں نے میرپورخاص کا نام روشن کیا ، آفاق خان
Feb 20, 2023