میہڑ ، شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی 

Feb 20, 2023


میہڑ (نامہ نگار) میہڑ اور دادو میں لیڈی پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک۔شوہر نے پسٹل کے فائر کرکے۔ اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود پر بھی فائر کرکے خودکشی کر لی،ایک نوجوان زیادتی کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز میہڑ اور دادو میں ایک لیڈی پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک گئے ہیں۔ میہڑ تحصیل کے رادہن تھانہ کی حدود میں ایک شخص نظیر جوگی  کی زرعی زمین سے  لاش بر آمد ہوئی۔ بیٹے کے مطابق والد کل سے غائب تھا اور موالی تھا ۔ ادھر دادو میں  ایکسائز آفیس کے  سامنے شوہر امام الدین لونڈ نے اپنی لیڈی پولیس اہلکار بیوی حمیدہ لونڈ کو پسٹل کے  فائر کرکے قتل کر دیا،بعد میں خود بھی پسٹل کے فائر کرکے خود کو بھی مار ڈالا ۔ مقتولہ اہلکار  وومین تھانہ دادو میں ڈیوٹی ختم  کرکے شوہر کے ساتھ  موٹر سائیکل پر گھر  آ رہی تھی  تو شوہر امام الدین نے  بیوی کو قتل کرنے کے بعد  خود پر بھی پسٹل کے فائر کرکے خودکشی کرلی۔ واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی دادو ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادو اور  ڈی ایس پی عبدالخالق وگن بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں اسپتال منتقل کرادیں۔ مقتول لیڈی اہلکار اور امام الدین نے پسند کی شادی کی تھی۔ اور 3 بچوں کا اولاد بھی ہوا ہے۔ شوہر نے بیوی کو نوکری چھوڑنے کو کہا تھا۔  امام الدین سعودی عرب میں کمانے بھی گیا تھا۔ مقتولہ پولیس اہلکار نے عدالت میں بھی تحفظ کیلئے درخواست داخل کی تھی۔ ادھر تھرڑی محبت تھانہ کی حدود میں گاوں بوتہرو میں 14 سالہ چرواہے زبیر تنیو کو 3 ملزمان نے رسی سے ہاتھ پاوں باندھ کر مبینہ  اجتماعی  زیادتی کی اسپتال داخل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں