شہدادپور (رپورٹ: رانا ندیم سلیم) شہدادپور پریس کلب سے متصل وکیل شیراز احمد لاکھو کے آفس کو اے سی شہدادپور ، ٹی ایم او لیاقت علی کلہوڑو کی بلدیہ عملہ اور بھاری پولیس پارٹی کے ہمراہ تجاوزات کی آڑ میں مسمار کردیا، وکیل پر بدترین تشدد 3 افراد گرفتار، وکیلوں میں غم وغصہ کی لہر آج عدالتی کاروائی کے بائیکاٹ کا اعلان، اے سی شہدادپور جاوید احمد ڈاہری ٹی ایم او لیاقت علی کلہوڑو اور ایس ایچ او پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور میں اسسٹنٹ کمشنر شہدادپور ،بلدیہ ایڈمنسٹریٹر لیاقت علی کلہوڑو نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شہدادپور پریس کلب سے متصل وکیل شیراز لاکھو کی آفیس کو تجاوزات قرار دیکر گرا دی۔ مزاحمت کرنے پر وکیل شیراز لاکھو پر پولیس کی جانب سے بدترین تشدد کرکے وکیل کو لہولہان کر دیا۔پولیس نے وکیل شیراز لاکھو سمیت 3افراد گرفتار کرکے لاکپ کردی?ے۔اطلاع ملنے پر وکیلوں کی بڑی تعداد بار ایسوسی کے صدر کے ہمراہ تھانہ پہنچی اور پولیس گردی کے خلاف سخت احتجاج کیا۔انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر شہدادپور جاوید احمد ڈاہری اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی لیاقت علی کلہوڑو نے وکیل کے ساتھ تشدد کی انتہا کردی۔وکیل کو ڈنڈوں بٹوں لاتوں مکوں سے زخمی کرکے لہولہان کردیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ اے سی شہدادپور جاوید احمد ڈاہری ٹی ایم او لیاقت علی کلہوڑو اور ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ انھوں نے پولیس گردی کے خلاف آج عدالتی کاروائی کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا۔دوسری جانب اے سی شہدادپور جاوید احمد ڈاھری نے بتایا کہ وکیل نے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی ملکیت پر قبضہ کیا تھا۔اور نوٹس،کے باوجود جگہ خالی نہی کر رہا تھا۔اس لیئے قبضہ حاصل کرنے کے لیئے یہ کاروائی کی۔ وکیل شیراز لاکھو کے مطابق اس نے کوئی ناجائز تجاوز نہیں کی۔گذشتہ 50 سال سے سوشل ویلفیئر کو کرایہ ادا کررہا ہوں۔اسسٹنٹ کمشنر نے 5لاکھ روپیہ رشوت طلب کی تھی نہ دینے پر انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا۔آفیس گرا کر بھرے مجمع میں مجھ وکیل کو تشدد کرکے زخمی کر کے میرے ساتھ زیادتی کی مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔دوسری جانب وکیل شیراز لاکھو نہایت زخمی حالات میڈیکل چیک اپ کے بعد پولیس کی حراست میں مزید علاج کے لیئے سول اسپتال حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔
شہدادپور میں تجاوزات کی آڑ میں وکلا کا دفتر مسمار
Feb 20, 2023