کراچی (کامرس رپورٹر )عالمی مجلس امن برائے بین المذاہب ہم آ ہنگی پاکستان اور ریزیڈینٹس فورم کے سینئر وائس چیئرمین ،معروف سماجی رہنما و سینئر تجزیہ کار مرزا عالم بیگ نے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور پولیس ورینجرزاہلکاروں کی شہادت پردلی دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور کے بعد کراچی پولیس آفس پر حملہ پاکستان دشمنی اور ملک کو کمزور کرنے کی گھناونی سازش ہے،ایسے حالات میں سیکورٹی اداروں کی ذمے داری مزید بڑھ جاتی ہے ،دہشت گردوں نے ایک بار پھر شہر کے امن کو برباد کرنے کی کوشش کی،دہشت گردی کی اس جنگ میں قوم کا بچہ بچہ اپنے محافظوں کے ساتھ ہے،دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے آپریشن میں حصہ لینے والے تمام اداروں کے اہلکار ہمارے ہیرو ہیں ،پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوان ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔
کے پی او پر حملہ گھنائونی سازش ہے‘مرزا عالم بیگ
Feb 20, 2023