شب معراج تمام انبیا ء کی امامت سرورِکائنات کا اعزاز ہے،علماء اہلسنّت

Feb 20, 2023

کراچی (کامرس رپورٹر ) جما عت اہلسنّت پاکستان  کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 27 ویں شب رجب المرجب جشن معراج مصطفی انہایت
 عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا ۔ شہر بھرکی مساجد میں شب معراج النبی ﷺکے روح پرور اجتماعات میں علمائے کرام نے حضو ر اکرمﷺ کے عظیم معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل بیان کئے ۔ مساجد میں محافل میلاد ، ختم دورود شریف ، نوافل ،صلوۃ التسبیح،قصیدہ بردہ ،معراجیہ شریف اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیاگیا ۔ کراچی کے دیگر مقامات پر معراج النبی کی محا فل سے ڈاکٹرسید عبد الوہاب قادری،علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،مفتی محمد میاں برکاتی،علامہ کامران قادری، مولانا الطاف قادری ،مولانا سید عبد الحق سیفی،مولانا شوکت سیالوی،مفتی بلال قادری،مولانا فخرالحسن،مولانا جمیل امینی،مفتی عتیق قادری،مفتی شوکت علی خان،، مولانا فخرالحسن شاہ ،مولاناعباس رضا الباروی،میر غالب شاہ،مولاناعاشق سعیدی ، و دیگر نے  معجزہ معراج النبی  بیان کر تے ہو ئے عوام سے اسوہ حسنہ کو اپنانے پر زور دیا ۔مقررین نے کہا کہ  حضو ر  ا کا اعزاز ہے کہ شب معراج میں تمام انبیا ء کرام کی قبلہ اؤل بیت المقدس میں امامت فرمائی ۔ باری تعالی نے شب معراج میں امت مسلمہ کو عظیم تحفہ نماز پنچگانہ عطا فرمایا۔   شب معراج حضورنے اپنی آنکھوں سے اللہ کا دیدار کیا اور رحمت عالم کو جتنے بھی معجزے عطا کئے گئے ان میں معجزہ معراج سب سے بڑا ہے ۔

مزیدخبریں