سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی حفاظت کیلئے، پولیس چوکی قائم کرنے کا فیصلہ


کراچی(کامرس رپورٹر )پاک کالونی ہارون آباد سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی حفاظت اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس کراچی کی ہدایات سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے پولیس چوکی قائم کی جا رہی ہے جبکہ پولیس کی معاونت کیلئے واٹر بورڈ کی طرف سے بھی سکیورٹی گارڈ مہیا کیے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر / مینیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے پاک کالونی ہارون آباد سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے دورے کے دوران کیا، اس موقع پر سی ای او واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے اطراف میں سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے فلڈ لائٹس لگائی جائیں گی اور پلانٹ کے چاروں طرف دیوار کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔دورے کے موقع پر ایس پی بلدیہ مغیض احمد، چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو، چیف انجینئر ای اینڈ ایم سیوریج منظور کھتری، پی ڈی ایس تھری اویس ملک، چیف سیکورٹی آفیسر واٹر بورڈ نثار احمد مگسی، ایس ئی ٹی پی ون جگدیش کمار، سیکورٹی آفیسر واٹر بورڈ میجر(ر)عبدالمجید اعوان، سیکورٹی آفیسر واٹر بورڈ نوید نور خان، ایگزیکٹو انجینئر ٹی پی ون دوست علی مگسی سمیت ایس ایچ او کیماڑی اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے

ای پیپر دی نیشن