غریب کو مہنگائی کی دلدل میں دھنسادیا گیا ، سربراہ پاکستان سنی تحریک


کراچی(کامرس رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری  نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کردیا گیا اور غریب کو مہنگائی کی دلدل میں دھنسادیا گیا ہے،ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کرنیوالوں کا احتساب ضروری ہے اعلی عدلیہ ازخود نوٹس لے ،حکومت کے غریب عوام دشمن فیصلے مہنگائی ،پیٹرول وبجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے ، غریبوں اور چھوٹے تاجروں سے جینے کا حق چھینا جارہے ا ئی ایم ایف کے اشاروں پر مہنگائی مسلط کی جارہی ہے ، آئی ایم ایف سے قرضوں کا غریب عوام کوکوئی فائدہ نہیں بلکہ قرضوں کا بوجھ ڈالاجارہا ہے ،تاجروں کو مہنگائی کے خلاف نکلنا ہوگا مہنگائی کے خاتمے غریبوں اور تاجروں کے حقوق کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہونگے ،ملک کا دیوالیہ کرنے والے اقتدار کا کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں عوام کی انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے ،حکومت اور اپوزیشن اپنی توانائی ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے پر خرچ کرتے تو ملک کی معاشی حالت آج بہتر ہوتی،عوام اب ووٹ کی طاقت سے جھوٹے وعدے اور عوام کی خدمت نہ کرنے والوں کا محاسبہ کریگی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سیاسی کمیٹی کے ارکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھ کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط ومستحکم کرنا ہے تو آئی ایم ایف سے تعلق ختم کرنا ہوگا ،آئی ایم ایف استحصالی قوتوں کا ادارہ ہے جو مسلمان ممالک کے عوام کا استحصال کرنا چاہتا ہے ،پاکستان کے عوام IMFسے نجات چاہتے ہیں اپنے وسائل پر انحصار کرکے آگے بڑھنا ہوگا ،حکومت بھیگ مانگنے کا کشکول توڑدے اور عوام کی منشا وامنگوں کی ترجمانی کرئے،ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے ملک کے عوام ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ،حکومت کو ملک کے معاشی معاملات سے بیرونی مداخلت کو ختم کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...