راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پروفیسر قادر خان مندوخیل نے کہاکہ ریلوے ملازمین کو حق لے کر دیں گے،ہر ظالم سے ٹکرا جائیں گے ،مگر حق مارنے نہیں دینگے،حق تلفی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں،عارضی،کنٹریکٹ اور ان ویلوڈ ملازمین کو کنفرم کریں گے ,ہم نے ملازمین کے حقوق کی جنگ فیصلہ کن انداز میں لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار متاثرین ملازمین کی بحالی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قومی اسمبلی کے چیئرمین پروفیسر قادر خان مندوخیل نے ریلوے ورکرز یونین تارا نشان کے مرکزی قائدین جنید اعوان ,مبارک حسین, طاہر بھٹی, ظفر اعجاز, انور گجر ,رحیم تاج ,ریاض کشمیری, غلام نبی بروھی پر مشتمل وقت کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کیا اور اور اسٹینڈنگ کمیٹی میں ریلوے ملازمین کے مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔