راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی صدر حیدر روڈ کیننگ روڈ چوک کھولا جائے نہیں تو تاجر برادری احتجاج کرے گی،ان خیالات کا اظہار تاجر ایکشن کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے چیئرمین مسعود قریشی نے حیدر روڈ کیننگ روڈ کمپیوٹر مارکیٹ بنک روڈ کے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز اپنی ڈیوٹی سے کوتاہی کرتے ہیں اور چوک بند کر دیتے ہیں بیرئیر لگنے سے پہلے کوئی وارڈنز یہاں ڈیوٹی نہیں دیتے تھے اب بیرئیر لگنے کے بعد دو وارڈنز کھڑے ہوتے ہیں اور سائیڈ پر بیٹھ کر موبائل پر لگے رہتے ہیں، کمشنر، سی ٹی او، ایس پی ٹریفک اس پر نوٹس لیں اور اس چوک کو کھولا جائے ، اس روڈ پر ٹریفک سوزوکیوں ویگنوں کی جگہ جگہ بے ہنگم کھڑے کرنے سے ہوتی ہے ، تاجر ایکشن کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے اجلاس میں عامر احمد، اظہر خان ،شاویز ملک،عدنان احمد، علی رضا، جواد احمد، حارث، ارسل احمد، حافظ شعیب، سہیل احمد، نعمان بھٹی، شوکت عزیز، حبیب احمد، ساجد خان، فاروق احمد، فیضان بٹ، افتخار چوہدری، اجمل صاحب سمیت تاجران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
اور مسعود قریشی پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ اس تاجر ایکشن کمیٹی کی بنیاد مرکزی انجمن تاجران کینٹ کی تاجر برادری کی مسائل میں عدم دلچسپی ہے اعلی حکام سے سے اس چوک کھولنے کی اپیل کی نہیں تو پرسوں سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا
حیدر روڈ کیننگ روڈ چوک نہ کھولا گیا تو تاجر برادری احتجاج کریگی،مسعود قریشی
Feb 20, 2023