اسلام آباد(نا مہ نگار)سلیمان خیل قبائل موومنٹ (ایس کیو ایم ) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسداللہ حقانی نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کے واقعے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں، ملک دشمن عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے ،کراچی کی تعمیر ترقی اور استحکام کے لیے ایس کیو ایم اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔ان خیالات انہوں نے سلیمان خیل قبائل موومنٹ (ایس کیو ایم)کے کراچی کے رہنمائوں سے ملاقات میں کیا،ملاقات میںایس کیو ایم کے مشیر خاص برائے چئیرمین حاجی یو سف سلیمان خیل،صوبائی صدر سندھ حاجی عبدالرحمان خان،سینئرنائب صد ردائود جان،مصالحتی کمیٹی کے چئیرمین محمد علی خان کے علاوہ ڈسٹرکٹ کی قیادت بھی موجود تھی ،اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ،ایس کیو ایم کے منشور کے حوالے سے بھی بات کی گئی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس کیو ایم انسانیت کی بلا تفریق خدمت جاری رکھے گی ،ایس کیو ایم کی قیادت نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے فرنٹ کائن کا کردار اد اکیا جائے گا اور اس حوالے سے حکومتی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کی جائیں گی تاکہ ان علاقوں کے عوام کے مسائل حل کیے جاسکیں،اجلاس میں قیادت نے مطالبہ کیا کہ حکومت معاشی صورتحال کے حوالے سے واضح پالیسی بنائے غریب عوام پر مزید بوجھ ڈالنے سے حالات مزید خراب ہوں گے عوام پہلے ہی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ،یہ درست ہے کہ ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ان کا حل قطعا یہ نہیں ہے کہ عوام پر نئے سے نئے ٹیکسز عائد کیے جائیں،اجلاس میں شرکا نے کراچی میں دہشتگردی کے واقعے کی بھی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ملک دشمن عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے ،اس موقع پر احمد خیل قوم اور تاندہ خیل قوم کی بڑی تعداد نے بھی ایس کیو ایم میں شمولیت کا علان کیا ۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک کی تعمیر ترقی اور استحکام کے لیے ایس کیو ایم اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔