ہوائی فائرنگ، ناجائز اسلحہ  رکھنے والے 13ملزمان گرفتار

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ہوائی فائرنگ کرنے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 13ملزمان گرفتارکرلئے گئے نیوٹائون پولیس نے 02ملزمان صدام اورکاشف سے 02پستول30بور معہ ایمونیشن ،آراے بازار پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے 02ملزمان احسن اورعلی حسن سے 02پستول30بور معہ ایمونیشن ،سول لائنز پولیس نے ملزم آصف سے پستول 30بور معہ ایمونیشن ،صدر واہ پولیس نے 03ملزمان عدنا ن ،ازران،رفیع سے 02پستول 30بور اور رائفل 12بورکے کارتوس،گوجرخان پولیس نے 02ملزمان قیصر،محمد قاسیل سے پستول 30بور اور رائفل 30بور معہ ایمونیشن ،مندرہ پولیس نے ملزم دل آغا سے پستول 30بور معہ ایمونیشن ،روات پولیس نے 02ملزمان مدثر اورشعیب سے 02پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمدکرلئے ۔

ای پیپر دی نیشن