اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ٹریفک پولیس نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے خصوصی انٹرن شپ پروگرام کے تحت کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اورشہید ذوالفقار علی بھٹوانسٹیٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی کے طلباء و طالبات کا 20واں بیچ اختتام پذیر ہواجس میں 24طلباء و طالبات نے اپنی انٹرن شپ مکمل کی،اس سلسلے میں ٹریفک آفس ایف ایٹ میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف ٹریفک آفیسرڈاکٹر سید مصطفی تنویر،یونیورسٹی کی پروگرام مینجراور اسلام آباد کیپیٹل پولیس ایجوکیشن ونگ کے افسران نے شرکت کی،انٹرنشپ کے دوران طلباء و طالبات نے ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اوراسلام آبادکیپیٹل پولیس کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔،انٹرن شپ حاصل کرنیوالے طلباء طالبات کو ا سلام آباد کیپیٹل پولیس ٹریفک ڈویژن کے مختلف شعبہ جات اور کارکردگی کے متعلق آگاہی کے لئے 65گھنٹے کا دورانیہ مکمل کرایا گیاچیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ آپ لوگ ہمارے ساتھ ہیں،عوام کے تعاون اور نوجوان نسل کے بغیر فرینڈلی پولیسنگ ناممکن ہے،نوجوان نسل ہمارا ساتھ دیں تو اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔
عوامی تعاون اور نوجوان نسل کے بغیر فرینڈلی پولیسنگ ناممکن ہے، مصطفی تنویر
Feb 20, 2023