اسلام آ باد(نامہ نگار) قبائلستان تحفظ موومنٹ کی تقریب حلف برداری جس میں خصوصی طور پر معزز قبائلی قبائل لویہ جرگہ کے چیئرمین ملک محمد حسین آفریدی،سابقہ ایم این اے امیدوار ملک زاہد خان مہمندنے قبائلستان تحفظ موومنٹ مرکزی کابینہ اور علاقائی کابینہ کے عہدیداروں سے حلف لیانو منتخب عہدیداروں میں چیئرمین حاجی سید رضا آفریدی وائس چیئرمین ملک خان بہادر صافی،مرکزی صدر سردار اصغر فریدی،مرکزی صدر دوئم ملک عوص خان مہمند،مرکزی صدر سوئم حاجی الف خان آفریدی،جنرل سیکرٹری اسلام نبی آفریدی،جوائنٹ سیکرٹری مرکزی سید محمد خان مہمند،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک نبی جان آفریدی،یوتھ صدر اے ایس میر آفریدی،مرکزی سیکرٹری فنانس حاجی دلبر خان،ڈپٹی ترجمان وحید مہمند، مرکزی سیکر ٹری اطلا عات، محمد صدیق،اوورسیز کے صدر زاہد آفریدی،اورسیز نائب صدر شیخ ظفر شینواری سیکرٹری ثقافت منتخب ہو ئے ۔