راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)معراج النبی کا واقعہ انسانی عظمت اور سربلندی کا نقطہ عروج ہے۔یہ واقعہ نبی اکرم ؐ کی سیرت کا وہ منفرد ترین واقعہ ہے جسے عقل سے نہیں ایما ن اور عشق کی طا قت سے سمجھا جا سکتا ہے۔معراج کا واقعہ یہ سبق دیتا ہے کہ آسما ن کی بلندیاں اور وسعتیں حضرتِ انسان کی دسترس میں ہیں۔یہ واقعہ مستقبل کے با رے میں اللہ تعالی کے منصوبوں اور اسلام کی ترویج و اشاعت کا غماز بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سرپرست اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے خیابان سر سید میں ہفتہ وار صداے محراب پروگرام سے خصوصی خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا واقعہ معراج کے دوران ،نبی اکرم ؐ کے مشاہدات مسلما نوں کے اعما ل و افعال کی اصلاح میں بہت زیا دہ ممد و معاون ہو سکتے ہیں ۔
یہ مشاہدات یہ درس دیتے ہیں کہ نیک اعما ل کرنے والوں کے لیے اللہ تعالی کی رحمتیں ،عنا یتیں اور رحمتیں اس دنیا سے لے کر عالم آخرت تک جا ری و ساری رہتی ہیں جب کہ برے اعما ل کا ارتکا ب کرنے والے دنیا و آخرت میں اللہ تعالی کے غضب کے مستحق قرار پا تے ہیں۔تقریب کا آغاز مفتی علامہ رضوان انجم نے تلاوت ، مفتی محمد لیاقت علی نے ہدیہ نعت پیش کر کے کیا۔