راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزراورسینئرنائب صدرمریم نوازنے ورکرزکنونشن کے دوران سٹیج پربیٹھے سابق امیدواراین اے 60سجادخان کواپنے پاس بلایااور17فروری کو اپنی رہائش گاہ پر تنظیمی ورکرزکنونشن کے سلسلے میں ایک شاندارمشاورتی اجلاس منعقدکرنے پرزبردست الفاظ میں شاباش دی اورکہاکہ سجادخان ویل ڈن،ویل ڈن،آپ کی کارکردگی پرہمیں فخرہے آپ نے راولپنڈی شہر،کینٹ اورسٹلائیٹ ٹان کے ورکروں کی بہت بڑی تعدادکواکٹھاکرنے سے اس امرکاپتہ چلتاہے کہ راولپنڈی کے ورکرآپ کے ساتھ ہیں مریم نوازنے دومرتبہ سجادخان کوشاباش دی اورکہاکہ آپ نے اپنے مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگ ن راولپنڈی کے ورکروں کوجوعزت دے رکھی ہے اسی عزت کاپاس کرتے ہوئے وہ آپ کے 17فروری کے مشاورتی اجلاس میں بھرپوراندازمیں شریک ہوئے۔ ا س موقع پروفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ،شاہدخاقان عباسی،حنیف عباسی،ملک ابراراوردیگرمقامی رہنمابھی موجودتھے۔