اداکارہ انعم فیاض نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا.

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ انعم فیاض نے دین اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا اور لکھا کہ یہ پیغام آپ تک پہنچانا بہت مشکل ہے کیونکہ آپ سب نے مجھے میرے میڈیا کیریئر میں بہت سپورٹ کیا لیکن اب میں نے انڈسٹری چھوڑنے اور اسلامک طرز زندگی اپنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اب وہ صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نظر آئیں گی جہاں اسلامی طرز زندگی کی عکاسی کریں گی۔انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست اور ان کے پیار و محبت کا شکریہ ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ انعم فیاض کچھ عرصے سے ٹی وی اسکرین سے غائب ہیں اور حال ہی میں ان کی حجاب میں تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن