فیروز خان نے شرمین عبید کو بھیجے جانے والے لیگل نوٹس لیٹر کو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔فیروز خان نے شرمین عبید کو بھیجے جانے والے قانونی نوٹس کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری قانونی ٹیم نے شرمین عبید چنائے کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اب قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ فیروز خان نے فلم میکر شرمین عبید چنائے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک تفتیشی صحافی ہونے کا دعویٰ کرتی ہیںَ تاہم میرے ساتھ ان کارویہ بالکل اس سے مختلف ہے ۔لیگل نوٹس پر فیروز خان کے وکیل کی جانب سے یہ درج کیا گیا کہ شرمین عبید چنائے نے کبھی فیروز خان سے رابطہ کرنے یا ان کا موقف سننے کی کوشش نہیں کی- ایک مرتبہ بھی نہیں۔ ان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا جبکہ میرے( فیروزخان) کےخلاف کوئی مجرمانہ شکایت بھی درج نہ ہو۔ اگر یہ آپ کی تحقیقاتی صحافت کا معیار ہے تواس نے آپ کی اپنی ہی ساکھ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔شاید آپ عام طور پر اس سے بہتر ہوں کہ کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے دونوں طرف کا موقف ضرور سنیں۔ مگر صرف اس کیس میں آپ نے جانبداری کا مظاہرہ کیا جس کے لئے آپ کو مجھ سے معافی ضرور مانگنی ہوگی۔اس سے قبل بھی فیروز خان نے اپنی سابق اہلیہ علیزہ سلطان سمیت شوبز کی 10 شخصیات کو قانونی نوٹس بھجیے اور ان شخصیات سے سوشل میڈیا پر فیروز خان کے خلاف مہم کے حوالے سے اپنا جواب پندرہ روز میں بھیجنے کو کہا گیا۔