اسلام آباد:کامسیٹس یونیورسٹی کے پرچے میں طلبہ سے شرمناک مضمون لکھنے کا مطالبہ

Feb 20, 2023 | 18:40

ویب ڈیسک

اسلام آباد کی کامسیٹس یونیورسٹی کے لیکچرار کو انگلش کے امتحان میں شرمناک اور مخربِ اخلاق مضمون لکھنے کا مطالبہ کرنے پر نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کو آگاہ کردیا کہ لیکچرار کو انگلش کمپوزیشن کے امتحان میں بہن اور بھائی کے رشتے کے متعلق شرمناک مطالبہ کرنے پر نوکری سے نکالا گیا ہے۔حال ہی میں کامسیٹس یونیورسٹی کے امتحانی پرچے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں .جس میں بھائی بہن کے آپس میں شرمناک رشتہ قائم کرنے سے متعلق مضمون لکھنے کو کہا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے 2 فروری کو لکھے گئے خط میں کہا کہ بی ای ای کے انگریزی کے مضمون کے مواد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لیکچرر (وزیٹنگ فیکلٹی) کی نوکری 5 جنوری سے ختم کرتے ہوئے لیکچرار کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔رابطہ کرنے پر ایڈیشنل رجسٹرار نوید احمد خان نے تصدیق کی کہ بی بی ای انگلش کمپوزیشن کے پیپر میں طلبہ سے انتہائی قابلِ اعتراض سوال پوچا گیا۔ اگلے روز میٹنگ میں لیکچرار سے سوال کیا گیا کہ طلبہ سے ایسا احمقانہ سوال پوچھنے کا کیا مقصد ہے؟لیکچرار نے اپنی غلطی تسلیم کر لی اور ہم نے ان کو نوکری سے برخاست کردیا۔ امتحان دوبارہ لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے وہ سوال گوگل سے چوری کیا تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ کارروائی طلبہ کی جانب سے معاملہ اٹھائے جانےپر کی۔

مزیدخبریں