سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے کارکنوں کو کوئی کال نہیں دی گئی ، کارکنان کا سمندر خود سے عدالت کے باہر جمع ہوا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے باہر خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عمران خان آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ، یہ ملک آپ کا اور میرا ہے ، مریم نواز اور بلاول بھٹو کا نہیں ۔