ملک کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے کہا ہے کہ ترکیہ کے صوبہ ہاتائے میں 6.4 شدت کا ایک نیا زلزلہ آیا ہے ۔ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (اے ایف اے ڈی ) نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز صوبے کے ضلع ڈیفنے میں تھا، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات کو آٹھ بج کر چار منٹ پر آیا۔ اے ایف اے ڈی نے کہا کہ ابتدائی زلزلے کے بعد سمندگ کے علاقے میں 5.8، 3.9 اور 4.5 کی شدت کے تین آفٹر شاکس آئے۔