لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور میں گزشتہ روز لوکل اور برینڈڈ سریے کی قیمت میں 4 سے 5 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہوگیا ہے جس سے لوکل سریا 2لاکھ36ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی ٹن کا ہوگیا ہے جبکہ برینڈڈ سریا 2لاکھ55ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن پر ٹریڈ ہوگیا ہے۔اسی طرح لوہا منڈیوں میں سکریپ یا خام لوہا 1 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن تک فروخت ہونے لگا ہے۔