ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے حذف کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

Feb 20, 2024

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹی اّ ئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے حذف کرنے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ درخواست میں آفاق احمد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے پارٹی انتخابات کو الیکشن کمشن غیر قانونی قرار دے چکا ہے،پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہے، اس وقت پارٹی کا کوئی عہدیدار موجود نہیں ہے۔ اس وقت الیکشن کمشن میں پی ٹی آئی نامی پارٹی کا کوئی وجود نہیں ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمشن کو پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دے۔ عدالت پی ٹی آئی کے منتخب سینٹرز کو آزاد سینٹرز قرار دینے کا حکم دے۔

مزیدخبریں