ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت لانے کی اشد ضرورت: آئی ایم ایف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے کہ ترقیاتی اخراجات کے بارے میں زیادہ شفافیت اختیار کی جائے۔ ذرائع آئی ایم ایف کے مطابق پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی مکمل معلومات دستیاب نہیں، پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت لانے کی اشد ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز پیش کی ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا دستاویزی عمل مؤثر بنایا جائے۔ بجٹ دستاویز میں ترقیاتی منصوبوں کی لوکیشن اور ڈویلپمنٹ فارمیٹ بھی شامل کیا جائے۔ بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے۔ آئی ایم ایف حکام  نے کہا کہ مالیاتی مشکلات کے باعث ترقیاتی منصوبوں کے مقاصد سے بھی عالمی مالیاتی فنڈ کو آگاہ کیا جائے۔ وزارت خزانہ، وزارت منصوبہ بندی آئی ایم ایف کی شرط پر عملدرآمد کیلئے پیپر ورک کریں گی۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے آئی ایم ایف نے ترقیاتی بجٹ کیلئے تجاویز دی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...