اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست منظور کرلی۔ ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔ جج محمد بشیر 14 مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کو مختلف کیسز میں سزائیں سنائی تھیں۔سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت اسلام آباد کا جج تعینات کر دیا گیا۔وزارت قانون نے احتساب عدالت کے نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت نمبر ایک میں تعینات کیا گیا ہے، ان کو 23 جنوری2027 تک احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا ہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی چھٹی کی درخواست منظور ناصر جاوید رانا تعینات
Feb 20, 2024