قاہرہ میں یمنی فوج کے میجر جنرل  کو گھر میں قتل کردیا گیا

قاہرہ(این این آئی)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں یمن فوج کے سنیئر اہلکار مردہ پائے گئے ۔ترک میڈیا کے مطابق یمنی فوج کے میجر جنرل حسن بن جلال العبیدی اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں ملے۔ وہ یمنی وزارتِ دفاع میں ملٹری مینوفیکچرنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر تھے۔مصر میں یمنی سفارتخانے نے فوجی افسر میجر جنرل حسن کی موت کی تصدیق کردی ۔

ای پیپر دی نیشن