اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)بانی پی ٹی آئی نے وکلا اور پارٹی رہنماں سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بناتے ہوئے کہاگیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود وکلا اور پارٹی رہنماں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا، وکلا کو دستاویزات تو دور کی بات، ایک صفحہ تک اڈیالہ جیل کے اندر نہیں لے کر جانے دیا جاتا،بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کے دوران پرائویسی بھی فراہم نہیں کی جاتی،اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے وکلا کے دستاویزات کو قبضے میں لے لیا جاتا ہے اور 24 گھنٹے بعد واپس کیا جاتا ہے،بانی پی ٹی آئی شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار خان، اسد قیصر اور فیض الرحمن سے سیاسی مشاورت کیلئے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی اکیلے میں ملاقات کا حق فراہم کرنے کے احکامات جاری کرے،عدالت بانی پی ٹی آئی کی وکلا اور پارٹی رہنماں سے ملاقات کی اجازت دینے کے احکامات جاری کرے۔
بانی پی ٹی آئی کا وکلا ،پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
Feb 20, 2024